اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آوازاٹھاتا رہوں گا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں افغانوں کی زندگیاں بچا ئومہم کی تصویر شیئر کی اور کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا اور لوگ انسانی بحران کی آگاہی کے لیے میری آواز سے آواز ملائیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصا بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے۔