اپرکوہستان (صباح نیوز)ضلع اپرکوہستان میں جاری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 5 چائینیز انجنئیرز اور 16 کنسلٹنٹس سمیت عملے کے 24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پراجیکٹ میں شامل تمام آفیسرز اور عملے کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران 5 چائینیز انجینئرز، 16 کنسلٹنٹس کے ساتھ پاکستانی عملے کے 3 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔تمام متاثرہ افراد کو انکی رہائش گاہوں میں قرنطینہ کردیا گیاجبکہ تمام دفاتر میں بھی سپرے کرکے انہیں ڈس انفیکٹ کردیا گیا ۔