اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں کوروناوائرس کے 7586نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید20مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29097تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد70263تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح13فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ67ہزار605تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ68 ہزار245مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1083تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے647مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7751تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2786تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17251تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد41681تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان253،آزاد جموں وکشمیر485جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد56تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ74ہزار355مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ31ہزار967،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175695،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد108709،صوبہ بلوچستان33290،آزادجموں وکشمیر33983جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10246تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد117436،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد184455،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ62ہزار223،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ23ہزار774،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33910 ،آزاد کشمیر35218اور گلگت بلتستان میں10489افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13105افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7738، خیبر پختونخوا میں5974، اسلام آباد میں976، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں750فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 45لاکھ32ہزار952ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے58334نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔