میرپور (صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریا کے گھر کے باہر کھڑی سرکاری کار نامعلوم چور چرا کر لے گیا ناکہ بندیاں نام کی حد تک رہ گئیں ،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایریا ڈی فور سے نامعلوم چور چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریا کے زیر استعمال کلٹس کار جوکہ انکی رہائش گاہ کے باہر کھڑی تھی کو چرا کر لے گیا جبکہ بی تھری میں بھی کار چور انجمن تاجران سبزی فروٹ مرچنٹس کے کار کاشیشہ توڑنے کے باوجود سیکورٹی لاک نہ کھلنے کی وجہ سے چوری میں ناکام رہے تھانہ سٹی کے مطابق کارچوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ھے