وفاقی وزارت داخلہ کی ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ  کا مراسلہ چاروں صوبوں کو جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق لاہور انار کلی بازار دہشتگردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے، صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

مراسلے میں خصوصی علاقہ جات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل  لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔