کوٹلی (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد ،شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، ڈونر کانفرنس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے اس کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے یہ ممکن ہو رہا ہے جس پر ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نہ صرف یتیم بچوں بلکہ بیوہ خواتین کی امداد کی جا رہی ہے ان کے گھر چل رہے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح یتیم بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے ان کے مکمل اخراجات کر رہے ہیں تاکہ یتیم بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔ کوٹلی میں 68لاکھ روپے سو یتیم بچوں کی کفالت کے لیے اکٹھے کیے ہیں ۔
ڈونیشن کانفرنس میں اہلیان کوٹلی کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کرنل( ر)ظفر رشید عباسی، سکالر محمد اختر اور چوہدری محمد عارف نے خطاب کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس میر محمد عابد ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ جاوید اختر ،سابق امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ملک نثار ، کونسلر چوہدری عابد، صدر لوئیر کوٹلی محمد حفیظ ۔ اپر چوہدری محمد عارف ،سینئر نائب صدر ماسٹر محمد انور ملک،محمد آصف ریجنل منیجر شہزاد اسلم ، عاطف عباسی، شعیب نزیر ، اختر عباس ، چوہدری زاہد الحسن، ڈاکٹر سردار نصراللہ خان ،حبیب رحمان آفاقی ،سردار ذاکر، امور ضلع ممتاز حسین، مشتاق نواز ۔ چوہدری رضوان تحصیل و وارڈ ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن میڈیا نمائندگان خواتین اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔