الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ہفتہ کو کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ خان اور جمیعت علما اسلام پاکستان کی شاہدہ بیگم کامیاب قرار پائیں۔