پاکستان کا ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن میں اپنا نیا فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر منسٹر تعینات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن (ایف اے او) میں اپنا نیا فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر منسٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وفاقی وزارت غذائی تحفظ وتحقیق نے وفاقی وزارتوں اور دویژنوں میں تعینات گریڈ20کے افسران سے اس اہم پوسٹ پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں

اس ضمن میں وزارتوں اورڈویژنوں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں وزارت غذائی تحفظ نے آگاہ کیاہے کہ اس اہم پوسٹ پر تعیناتی کیلئے وزارتوں اورڈویژنوں کی مطلوبہ ا ہلیت پر پورے اترنے والے افسران کو26فروری تک درخواستیں وزارت کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے اس اسامی پر تعیناتی کے بعد پاکستان کے نئے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر منسٹر کو اٹلی کے شہر روم میں عالمی ادارہ خوراک (ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن) میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر خدمات سرانجام دینا ہوں گی اور ان کی یہ تعیناتی پاکستان ایمبیسی روم میں ہو گی انہیں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ (آئی ایف اے ڈی)، ورلڈ فوڈ کونسل(ڈبلیو ایف سی)، اور دیگر عالمی اداروں میں خوراک و غذائی تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنا ہوگا اور انہیں عالمی سطح پر پاکستان کیلئے ممکنہ مراعات اور سہولیات کے حصول میں بھی سرگرم رہنا ہوگا اس کیلئے انہیں روم میں دیگر ترقیافتہ ممالک کے اداروں کے ساتھ اشتراک عمل بڑھانا ہوگا اور انہیں پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی اور غذائی تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سیانہیں آگاہ کرنا ہوگا۔۔