حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر سے راجہ فاضل تبسم کی ملاقات



 اسلام آباد(صباح نیوز) کل جماعت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ  کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ  بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا جو گھنانا کھیل کھیلا ہے اس میں اسے کامیابی نہیں ملے گی۔

چیئرمین کشمیر ای میل فورم راجہ فاضل تبسم  نے  اسلام آباد میں محمود احمد ساغر اور دوسرے حریت رہنماوں سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر  محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت  وہ اپنے مذموم  حربوں میں ناکام ہوگا تنازع کشمیر کے حل کے لیے ہم اقوام متحدہ کی توجہ کشمیر کی طرف  مبذول کراتے رہیں گے اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں  کی روشنی میں حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر انہوں نے اپنی ازادی اور حق خودارادیت  کے لیے کیا ہے وہاں ہر گھر شہید کا گھر ہے اور ہر بستی شہید کی بستی ہے۔ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں  کی روشنی میں حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔

چیئرمین کشمیر ای  میل فورم راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بے حسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے 76 برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کروا سکا انہوں نے  کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ اپنی ساکھ تب ہی بحال کر سکتا ہے جب مسئلہ کشمیر حل ہوگا مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر یہ ادارہ ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی اور پیداہشی حق حق  خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس جدوجہد میں کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں  قربانیوں کی لازوال داستان ہے قائدین حریت اج بھی پس دیوار زنداں  ہیں ہم شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور کشمیری ملت کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ شریک ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی  کر رہی ہے تلاشی کے نام پر بھارتی فوج گھروں  میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تحفظ پامال کر رہی ہے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور حریت راہنما  جیلوں میں بند ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو بھارتی ہٹ دھرمی کا اور میں نہ مانوں کی پالیسی کا نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ  پر دبا بڑھایا جائے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں  کو عملی جامعہ  پہنائے حریت  رہنما  زائد صفی اور پرویز ایڈووکیٹ نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ کشمیریوں کی اواز کو سنا جائے اور عالمی برادری دوہرے  معیارات کی پالیسیاں ترک کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے بھارت کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا