سری نگر— مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ اور کرگل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ کرگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ کشتواڑ میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کشتواڑ میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 6بجکر 36منٹ پر3.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز کشتواڑ میں5کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طورپر کسی قسم کے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لداخ کے ضلع کرگل میں پیر کی رات 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ حکام نے بتایا کہ کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔