پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان گیس کی قیمتوں پر سال میں دو بار نظرثانی کارکردگی کے اہداف

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان گیس کی قیمتوں پر سال میں دو بار نظرثانی کارکردگی کے اہداف کے تحت گیس کی قیمتوں پر اگلے نظرثانی14اگست2024سے قبل ہی کر لی جائے گی،31مارچ کو آئی ایم ایف کا 4ارب ڈالر کا قرض پروگرام ختم ہونے کے باوجود پاکستان قدرتی گیس کی قیمتوں پر سال میں دو بار نظرثانی کا عمل جاری رکھے گا اس بارے میں آئی ایم ایف کو یقین دھانی کروا دی گئی ہے 15فروری کو لاگو کی گئیں گیس کی نئی قیمتوں جن کا اطلاق1فروری 2024سے ہونا قرار پایا ہے کے تحت بھاری سبسڈی کا سبب بننے والے صارفین پر کچھ بوجھ منتقل کیا گیا ہے جن میں غریب اور متوسط طبقے کی سبسڈی میں کمی کی صورت میں ان پر کچھ بوجھ منتقل کیا گیا ہے اور انہیں ابتدائی سبسڈی کے سلیب کا فائدہ بھی اب نہیں ملے گا پاکستان نے گیس کی قیمتوں  میں اضافہ کی شرط پوری ہونے پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹفکیشن آئی ایم ایف کے کنٹری آفس اور آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کو ارسال کر دیا ہے ،واضع رہے کہ  آئی ایم ایف کی جانب سے گیس کی قیمتوں پر سال میں 2بار نظرثانی کے فیصلہ کے تحت15فروری کو متعارف کروائی گئی پہلی نظرثانی شدہ قیمتوں کے بارے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹفکیشن اور1نومبر2023 سے لاگو کی گئیں قیمتوں کے نوٹفیشن کے تقابلی جائزے سے جو فرق سامنے آیا ہے اس کے بننے والی نئی قیمتوں کے مطابقگھروں، مساجد، چرچ،  دیگر مذہبی مقامات، ہوسٹلز کیلئے0.25 hmگیس خرچ کرنے والوں کیلئے121روپے سے بڑھاکر200روپے0.5hmگیس خرچ کرنے والوں کیلئے 150روپے سے بڑھاکر250روپے،0.6hmگیس خرچ کرنے والوں کیلئے200روپے سے بڑھاکر300روپے،0.9 hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے250روپے سے بڑھاکر350روپے کر دی گئینان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 0.25hmگیس خرچ کرنے وسالے صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت300روپے سے بڑھاکر500روپے،0.6hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے600رپے سے بڑھاکر850روپے،1hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمت1000روپے سے بڑھاکر1250روپے،1.5hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمت1200روپے سے بڑھاکر1450روپے،2hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت1600روپے سے بڑھاکر1900روپے،3hmگیس خرچ کرنے والے سارفین کیلئے گیس کی قیمت3000روپے سے بڑھاکر3300روپے،4hmگیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت3500روپے سے بڑھاکر3800روپے،4hmسے زائد گیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت4000روپے سے بڑھاکر4200روپے کر دی گئی ہیپروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلیے ماہانہ فکس چارجز400روپے سے بڑھاکر440روپے بمع40روپے میٹر کا کرایہ،1.5hmگیس صرف کرنے والے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے ماہانہ فکس چارجز1040روپے، اس سے زائد گیس خرچ کرنے والے صارفین کیلئے ماہانہ فکس چارجز2040روپے،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم از کم ماہانہ دیگرچارجز107.37روپے،نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے دیگر ماہانہ چارگز177.47روپے ماہانہ برقرار رہیں گے گورنمنٹ،  دفاتر، ہسپتالوں، گیسٹ ہاوسس، مسلح افواج،  تعلیمی درسگاہوں،  خیراتی اداروں کیلئے 2000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر2900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور کم از کم چارجز3900روپے کر دئے گئے ہیں  کمرشل گیس کے صارفین کیلئے گیس کی نئی قیمت کے سلیب اور کم از کم چارجز پرانے بحال رکھے گئے ہیں   برآمدی صنعتوں میں لگائے گئے کیٹیو پاور پلانتس کیلئے قدرتی گیس کی قیمت2500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر2750روپے فی ایم ایم بی ٹیو یو اور کم از کم ماہانہ چارجز36,5450روپے سے بڑھاکر46,229روپے ماہانہ کر دئے گئے ہیں  سی این جی اسٹیشنوں کیلئے 3600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر3750روپے فی ایم ایم بی ٹیو یو اور ماہانہ چارجز46.229برقرار رکھے گئے ہیں  اینگرو کے کھاد کے کارکانوں کو سوئی گیس سسٹمز سے29فروری تک70امریکی سینٹ اور یکم مارچ سے1580روپے سے بڑھاکر1597روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سوئی سدرن گیس کے سسٹم پر  فوجی فرٹیلائز1580سے بڑھاکر1597روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔۔