کراچی (صباح نیوز)کراچی میں شاہراہِ فیصل پر نرسری کے قریب واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے کے لیے 4 کمپنیاں میدان میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق صرف ایک کمپنی ہائی ٹیک الیکٹرونکس اینڈ مشینری نے کنٹرول دھماکے سے عمارت گرانے کی پیشکش دی۔کراچی کی ہائی ٹیک الیکٹرونکس غیرملکی کمپنیز کے اشتراک سے نسلہ ٹاور کا انہدام کرے گی جبکہ تین دیگر نجی کمپنیوں نے مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے عمارت گرانے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
پیشکش کرنے والی ایک کمپنی اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرز بلڈنگز ناظم آباد میں قائم ہے جبکہ ڈبل اے ڈیمولیشن سینٹر فیصل ٹاؤن لاہور نے بھی افرادی قوت سے عمارت گرانے کی آفر دی ہے۔
میر انٹرپرائز نامی کمپنی نے ای میل کے ذریعے شہری انتظامیہ کو ڈیمولیشن کی آفر دی ہے جبکہ تمام کمپنیز کی آفرز کو اہم اجلاس میں زیرِ غور لایا جائے گا۔کمپنیوں کو بھی اپنی تحریری آفرز کے ذریعے اجلاس میں بلوا لیا گیا ہے، کمیٹی فیصلہ کرے گی۔