لاہور:بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق ،21زخمی


لاہور (صباح نیوز) لاہور کے نیوانارکلی پان منڈی کے قریب ٹائم ڈیوائس بم دھماکہ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو قریب ہی واقع میوہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ کی آواز دور، دور تک سنی گئی۔ فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا کا سلسلہ جاری ہے۔

دھماکہ انارکلی کے شروع میں ہی ہوا جس کے قریب لوہاری گیٹ اور اُردو بازار بھی واقع ہیں۔