سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی43 بٹالین کے ایک اہلکار بھرت کمار نے سری نگر کے علاقے ہمہامہ میں آر ٹی سی کویڈ سینٹر میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ۔
جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 530ہوگئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔