اسلام آباد(صباح نیوز) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس (ACCA) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے سرمایہ کاروں کی تعلیم، ماحولیاتی، سماجی، اور کارپوریٹ سیکٹر میں ای ایس جی گورننس (ESG) کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں ادارے مالی خواندگی، ما حولیاتی پائیداری، کاروباری اخلاقی معیارات کے ساتھ ساتھ نئے اسٹارٹ اپس کے لیے رہنمائی اور ان کے سیکھنے کے لئے مناسب اقدامات میں معاونت کریں گے۔ ایم او یو پر دستخط ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں کئے گئے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے کہا، “اس ایم او یو کے تحت اے سی سی اے کے ساتھ تعاون پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور گورننس کے ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ اے سی سی اے کے ساتھ ہماری مشترکہ کوششیں ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔”ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس کے ایشیا پیسیفک کے ڈائریکٹر پلکت ابرول نے کہا کہ ایس ای سی پی کے ساتھ شراکت داری دونوں اداروں کے دیرینہ تعلقات کا تسلسل ہے اور مالیاتی اور کارپوریٹ شعبوں کو بااختیار اور جدید بنانے ، سرمایہ کاروں کی تعلیم اور کمپنیوں کی جانب سے شفاف رپورٹنگ کے لئے کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔”مفاہمتی یاداشت کمپنیوں کی شفافیت، مالیاتی وسائل کی رپورٹنگ اور اداروں میں گورننس کو بہتیر بنانے کے ساتھ کارپوریٹ اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے با ہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے طویل مدتی شراکت داری کی جائے گی۔۔۔