شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے دو واقعات، 5 افراد قتل



 میرعلی(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ بازار کے قریب سے بھی ایک گولی لگی نعش ملی۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر شناخت کے لئے میر علی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچوں افراد نشانہ بنے ہیں اور لاشوں کے ساتھ شناخت کیلئے کوئی چیز نہیں پائی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں کے ساتھ سبزی لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی اور مزدہ گاڑی کھڑی ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔