سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 5افراد انتقال کر گئے ہیں اس طرح کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4572ہوگئی ہے۔
گزشتہ روزجموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 2827افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاچرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 62ہزار 240ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2827 افراد میں جموں میں 1093جبکہ کشمیر سے 1734تعلق رکھتے ہیں۔
کشمیر میں مثبت قرار دیئے گئے 1734افراد میں 23بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے جبکہ دیگر 1711افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 1734 متاثرین میں سرینگر میں 618،بارہمولہ میں 315، بڈگام میں 295، پلوامہ میں 56، کپوارہ میں 139، اننت ناگ میں 168، بانڈی پورہ میں 52، گاندربل میں 22، کولگام میں 57،اور شوپیان میں 12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26ہزار 984تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا ۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1093افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 44بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 1049افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 1093افراد میں سب سے زیادہ جموں میں 711،ادھمپور میں 122، راجوری میں 42، ڈوڈہ میں 20، کٹھوعہ میں 30، سانبہ میں 52، کشتواڑ میں 7، پونچھ میں 32، رام بن میں 42 جبکہ ریاسی میں 35افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 35ہزار 216ہوگئی ہے۔ جموں میں کورونا وائرس سے 5افراد فوت ہوئے ۔ مرنے والوں میں ایک ادھمپور جبکہ چار ضلع جموں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2226ہوگئی ہے۔