کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 10 افراد کی جان لے لی


اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وبائ کوروناوائرس کے مزید10مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29029تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے5034نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد39881تک پہنچ گئی ہے ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح9.45فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک10 کروڑ21لاکھ7ہزار155 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ18ہزار721افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ74لاکھ85ہزار124افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ42ہزار884افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی16 کروڑ83لاکھ65ہزار369خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ84ہزار82کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے منگل  کے   روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ33ہزار521تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ64 ہزار611مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد827تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1125مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔  صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2780تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد999تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10237تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25700تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان78،آزاد جموں وکشمیر71جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ72ہزار527مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ31ہزار44،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175457،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد108106،صوبہ بلوچستان33284،آزادجموں وکشمیر33950جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد111855،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد182419،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ54ہزار372،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ5ہزار930،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33729 ،آزاد کشمیر34770اور گلگت بلتستان میں10446افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13091افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7703، خیبر پختونخوا میں5963، اسلام آباد میں969، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 42لاکھ38ہزار761ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے53253نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔