لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ تقریب میں سال 2020اور2021میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الخدمت کارکنان کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مجموعی طور پرسال2020کے بہترین کارکن کا ایوارڈ میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے شعیب ہاشمی اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے طارق وحید کو ملا، اسی طرح سال 2021 کے بہترین کارکن سماجی خدمات پروگرام کے فرحان خالد اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کے حافظ طاہر کامران قرار پائے۔اس کے علاوہ دیگر الخدمت پروگرامز اور ڈیپارٹمنٹس سے بھی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کارکنان کو پرفارمنس ایوارڈ ز دیئے گئے۔
اِس موقع پرمحمد عبد الشکور نے کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی اور ایک مثبت رحجان کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام کارکنان زیادہ بہتر انداز میں فرائض سر انجام دے سکیں۔
تقریب میں سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، نیشنل ڈائریکٹر مواخات پروگرام عامر محمود چیمہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض شعیب ہاشمی، حسن المغیرہ ظفر،محمد رضوان اور علی حیات نے سرانجام دیئے۔