اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہجماعت اسلامی ملک میں اسلامی عدل و انصاف کے نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، گلی محلے کی سطح پراہل ودیانتدار بلدیاتی قیادت ہی مسائل کے جنگل کو ختم کر سکتی ہے ،جماعت اسلامی کرپٹ نظام کے خلاف اسلامی و خوشحال پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی، جماعت اسلامی اسلام آباد میں آئندہ ہو نے والے بلدیاتی انتخابات میں باصلاھیت اور باکردار افراد کو میدان میں اُتار رہی ہے ،
انھوں نے کہا تبدیلی کی دعویدار حکومت نے 360 ارب کا منی بجٹ پیش کرکے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، نوجوان اصلاح معاشرہ اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ کے لیے آگے بڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر منعقدہ سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر اور صدر سیاسی کمیٹی میاں محمد رمضان بھی مو جو د تھے۔
نصر اللہ رند ھا وا نے کہا جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب بذریعہ انتخابات لانا چاہتی ہے اور جماعت اسلامی کی انتخابی سر گر می دعوت دین کو آگے بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے،ملک کو اسلامی اور خوشحالی بنانے کے لیے عوام کو اب جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گاانشااللہ جماعت اسلامی کو موقع دیا تو ہم سودی نظام ختم کر کے اسلام کا معاشی نظام نافذ کریں گے،
انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس دو سو معاشی ماہرین ہیں وہ کہاں ہیں، آج ملک مین غریب کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے ۔