سانحہ مری،متعلقہ ادارے19جنوری کولاہور ہائیکورٹ طلب


راولپنڈی (صباح نیوز )جماعت اسلامی کے رہنماء محمد سفیان عباسی نے مری میں حالیہ بر فباری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر پنجاب حکو مت اور لوکل انتظامیہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی پنچ میں معروف قانون دان اور مری بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جلیل اختر عباسی اور دیگر وکلا ء کے ذریعے پٹیشن دائر کر دی جس کی پہلی سماعت جسٹس چوہدری عبد العزیز کی عدالت میں ہو ئی ،عدالت نے محمد سفیا ن عباسی کے وکلاء کو سننے کے بعد 19جنوری کو متعلقہ اداروں کو طلب کر لیا ہے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مر ی غلام احمد عباسی ،صدر الخد مت فاؤنڈیشن مری عطالرحمن عباسی ، سجاد الحسن عباسی، ثا قب سراج عباسی اور دیگر بھی موجو د تھے۔

بعد ازاں محمد سفیان عباسی نے اپنے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ و زیر اعلی ٰ پنجاب فوری طور پر مستعفی ہوں اور اس واقعہ کی محکمہ انکوائری کی بجائے جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے اور مری میں مو جو د متعلقہ اداروں کے ذمہ دار افرد کے خلاف مجر مانہ غفلت بر تنے پرایف آئی درج کی جا ئے جبکہ سانحہ مر ی میں جاں بحق ہو نے والوں کے لو احقین کے لیے اعلان کردہ امداد ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، جاں بحق ہو نے والے ہر فرد کے لیے کم ازکم پچاس لاکھ روپے کا اعلان کیا جا ئے۔

محمد سفیان عباسی نے کہا ہم عدالت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ حکومتی اداروں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،این ایچ اے ، واپڈا سمیت دیگر سے بیان حلفی لیں کہ وہ آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچنے کیلیے کیا اقدامات کر سکتے ہیں ،انھوں نے کہا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ سانحہ مر ی کی شفاف انکوائری کروائی جا ئے اور غفلت کے مر تکب اداروں اور افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے ، سیاحوں کے ساتھ زیاتی یا زیادہ رقم وصول کر نے والے ہو ٹل اور دیگر مافیاز کی گر فت ضرور کی جا ئے مگر اس کی آڑ میں پورے مر ی کے لوگوں نشانہ بنانااور بد نام کرنا مناسب نہیں،اگر انتظامیہ اپنا کام کرتی تو اس طر ح کے سانحہ جنم نہ لیتے ، انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھر بوں روپے کا بجٹ رکھنے والا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نام کی کو ئی چیز اس حادثے کے موقع پر عوام کو نظر نہیں آئی ۔