اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے ‘پریمیم لانج’ ڈائننگ کار متعارف کرادی۔ ،پاکستان ریلویز نے’پریمیم لانج’ ڈائننگ کارکا آغازکیا ہے ابتدائی طور پریہ سہولت بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔
جدید ترین ڈائننگ کارمیں 45مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ40کھانے کی اشیا پر مشتمل ایک وسیع مینو رکھا گیا ہے۔ پی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ‘پریمیم لانج’ کا مقصد مسافروں کو ان کے ٹرین کے سفر کے دوران ایک آرام دہ سفر اور اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔