انٹربینک میں ڈالر مزید سستا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی (صباح نیوز)ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 753 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔