پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار


 پشاور (صباح نیوز)الیکشن ٹربیونل پشاور نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے ۔

الیکشن ٹربیونل پشاور میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ علی محمد خان کے وکیل نے کہا کہ کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا  ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے علی محمد خان کے کاغذات درست قراردے دیئے۔