نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے لائی جانے والی نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہی کے بعد اندرا گاندھی طرز کی ایمرجنسی اور نظام کی تبدیلی کے نعرے لگ رہے ہیں ،  اس طرح کی کوئی بھی کوشش ملک کو مزید گہرے اور بڑے بحران میں ڈال دے گی اور مشرف کی ایمرجنسی جیسا حشر ہوگا۔