نادرا،سٹیٹ بینک کا کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کا نادہندہ


اسلام آباد(صباح نیوز)سٹیٹ بنک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ نکلا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جائزہ و عملدر آمد اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ سٹیٹ بینک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ ہے۔

سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نادرا اور ایک اور ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا جس میں نادرا ابھی تک ادائیگی نہیں کر رہا، نادرا والے کہہ رہے ہیں جب بورڈ بنے گا تب اس پر فیصلہ ہوگا۔

ایاز صادق نے کہا کہ بورڈ کا کیا مطلب کہ جب انہوں نے کرایہ دینا ہے کرایہ لیں، نادرا والے کہتے ہیں کہ ہمیں تو وزیر اعظم نے یہ بلڈنگ ایلوکیٹ کی تھی۔

کنوینئر کمیٹی نے ہدایت کی کہ نادرا کو بورڈ میں یہ مسئلہ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، نادرا ان کا کرایہ دے۔