اسلام آباد (صباح نیوز) چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے نئے مرحلے کیلئے36نئے منصوبوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کی منظوری کے مراحل شروع کر دئے گئے ہیں پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق روڈ انفراسٹریکچر کے26منصوبے، توانائی کے شعبے میں 9نئے منصوبے،6نئے صنعتی اور اندسٹرئل زونز بنانے کے منصوبے، زرعی اور سماعی ترقی میں تعاون کے 9منصوبے سی پیک کے نئے مرحلے میں مکمل کرنے کا ہدف رکھ دیا گیا ہے اس وقت پائپ لائن میں ہیں ان میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اہم ایل ون منصوبے کی فیز ایبیلیٹی اسٹڈی مکمل کر لی گئی ہے اور اس منصوبے کا پی سی ون ایکنک سے منطور کر لیا گیا ہیڈیرہ اسماعیل خان (یارک) سے ژوب تک N50نیشنل ہائی وے کی تعمیر کیلئے پی سی ون منظور ہو چکا ہے زمین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے اس کیلئے فنڈنگ کیلئے چین سے مزاکرات شروع کر دئے گئے ہیں قراقرم نیشنل ہائی وے کی ڈیم کی جگہ سے دوسرہ جگہ منتقلی کیلئے قراقرم الٹرنیٹ روٹ گلگت شندور روڈ کی تعمیر کیلئے49.9ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہیزمین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس کیلئے چین سے فنڈنگ کیلئے مزاکرات شروع کر دئے گئے ہیں قراقرم ہائی وے فیز ون تھا کوٹ رائے کوٹ روڈ سیکشن کی منظوری کیلئے پاک چین حکومتی ورکنگ گروپ تشکیل پا چکا ہی پشاور ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر کیلئے276ارب روپے کے پی سی ون کی منظوری ایکنک سے ہو چکی ہے آواران خضدار روڈ سیکشن ایم-8کیلئے32ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے اس کیلئے ٹینیکل بڈ ایویلیو ایشن کا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے گادیر ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے38.9ارب روپے کا پی سی ون ایکنک سے منطور کر لیا گیا ہے اس منصوبے پر اگلے جوائینٹ ورکنگ گروپ میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گیمیر پور مظفر آباد مانسہرہ روڈ کی تعمیر کیلئے پی سی ون منظور کر لیا گیا ہیکراچی سرکلر ریلوے کو پبلک پرایٹ پارٹنرشپ موڈ میں تعمیر کیا جائے گا ٹیکنیکل ایڈوائزری پراسیس شروع کر دیا گیا ہیمشخیل پنجگور روڈ کی تعمیر کیلئے ڈیٹیل ڈیزائن اور فیز ایبیلیٹی اسٹڈی مکمل کی جا رہی ہیکوئٹہ ماس ٹرانزٹ کے منصوبے کیلئیڈیٹیل ڈیزائن اور فیز ایبیلیٹی اسٹڈی مکمل کی جا رہی ہیگریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے کیلئے ڈیٹیل ڈیزائن اور فیز ایبیلیٹی اسٹڈی مکمل کی جا رہی ہیچائینا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے منصوبے کے تحت توانائی کے شعبے میں 1124کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کیلئے زمین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے 7007میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد کشمیر کیلئے زمین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے تھر سندھ میں تھر کی کوئلہ کی کانوں سے1320میداواٹ بجلی کی پیداوار کے مائن ماوتھ اورسل پاور پلانٹ اینڈ سرفیس مائن کیلئے لیٹر آف انٹرسٹ کا پراسیس شروع کر دیا گیا ہیسندھ میں 50میگاواٹ کے چاچو ونڈ پاور پراجیکٹ کیلئے لیٹر آف انتینٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہیسندھ ہی میں 50میگاواٹ کے ویسٹرن انرجی کے پراجیکٹ کیلئے لیٹر آف انٹینٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہیگوادر کیلئے بریک واٹرز کے منصوبے کیلئے جوائینٹ فیز ایبیلیٹی اسٹڈی مکمل کر لی گئی اور اسے منطوری کیلئے سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سپرد کیا جا رہا ہے گوادر پورٹ کی نیروں اور برتھوں کی ڈریجنگ اور نہروں کی صفائی کیلئے ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے فیز ایبیلیٹی اسٹڈی منظور کر لی گئی ہیگوادر سمارٹ انوائرمنٹ اینڈ سینیٹیشن سسٹم اور لینڈ فل پراجیکٹ پر پاک چین اتفاق رائے ہو گیا ہے پاکستان نے اس منصوبے کیلئے چین سے گرانٹ کی درخواست کر دی ہے وزارت خزانہ اور چینی ایمبسیسی اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں ویسٹ بے پر فش لینڈنگ جیٹی کی تعمیر اور مچھیروں کیلئے جدید کشتیاں بنانے کیلئے انڈسٹری کا سیٹ اپ بنانے پر پاک چین اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کیلئے پاکستان ن ے چین سے قرض کے بجائے امداد کی درخواست کی ہیپاک چین صنعتی ترقی تعاون کے تحت جو نئے منصوبیمنصوبے کا حصہ بنا لئے گئے ہیں ان میں اسلام آبادماڈل کیپیٹل ٹیریٹری اندسٹرئیل زون کی تعمیر، پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر اندسٹرئیل پارک کی تعمیر، میر پور اندسٹرئل زون کی تعمیر، مہمند ماربل سٹی کی تعمیر،مقپونداس سپیشل اکنامک زون کی تعمیر شامل کر لئے گہیں پاک چین زرعی ترقی تعاون کے نئے مرحلے میں پاک چین جوائینٹ ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن،مویشیوں کے چارے کیلئے بیٹرئیل گراس کی پیداوار کیلئے ٹیکنالوجی ٹریننگ اور پروموشن پراجیکٹ،پاکستان ایگریکلچر ووکیشنل ٹریننگ کیلئے، زرعی تحقیقاتی اداروں کو ٹیکنیکل ایکویپمنٹس کی فراہمی،پاکستان میں جل جانے والے مریضوں کے علاج کیلئے مختلف شہروں میں برن سینٹرز کی تعمیر،پاک چین ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کی تعمیر،بلوچستان میں میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کی تعمیر،پاک آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ آصف ایپلائیڈ سائینسسز، پنجاب یونی ورسٹی اور تائیجن یونی ورسٹی چین کے درمیان ٹیکنالوجی شیئرنگ کا منصوبہ شامل کر لیا گیا ہے
Load/Hide Comments