اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کاروائیوں میں پاکستان کسٹمز کی معاونت کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران اور اہلکاروں کو پکڑے گئے سمگل شدہ سامان پر چوری کی گئی ٹیکس و ڈیوٹی وصول ہونے کے بعد ہی انہیں نقد ریوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایف بی آر نے ایس آر او نمبر1885(i)2023جاری کر دیا ہے جس میں ایف بی آر نے ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کی اینٹی سمگلنگ کی کاروائیوں کے دوران ان کی معاونت کرنے اور پاکستان کسٹمز کی کاروائیوں میں بھاری سمگل شدہ سامان پکڑنے والے وفاقی اور صوبائی اداروں کو پکڑے گئے سامان پر چوری کردہ ٹیکس و ڈیوٹیوں وصول ہونے کے بعد ہی انہیں نقد صورت میں انعام (ریوارڈ)دینے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح انہیں سامان کے پکڑے جانے کے بعد فوری طور پر ریوارڈ دینے کی سہولت ختم کر دی گئی اور اب انہیں ایڈجیوڈیشن کے دوران اس پکڑے گئے سامان پر واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیوں وصول ہونے کے بعد ہی ریوارڈ دینے کی نئی ترمیم کو کسٹمزکے ریوارڈ رولز2012کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ترمیم کا ایک نیا مسودہ جاری کیا گیا ہے جس پر متاثرہ اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں سے 3دن کے اندر اندر اعتراضات اور آرا طلب کر لی ہے اور ان اعتراضات کی روشنی میں ایف بی آر اس ترمیم کے تحت وفاقی اور صوبائی انٹیلیجنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریوارڈ کی رقم جاری کرے گا جس کیلئے متعلقہ کسٹمز کلکٹریٹ کی جانب سے ٹیکس و یڈیوٹیوں وصول ہونے کے بعد ہی اس ریوارڈ کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔
Load/Hide Comments