راولپنڈی، میٹرو بس ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر روڈ پر آ گرے


 راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی میں سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کے میٹرو بس ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر روڈ پر آ گرے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کے مطابق سکستھ روڈ ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کر کے سکستھ روڈ میٹرو بس ٹریک بحال کر دیا۔