نذیراحمد شال اور ذکیہ ہمدانی کے انتقال پر ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق نیمعروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مجاہد لیڈر کے درجات بلند کرے -ان کی زندگی جذبہ جہاد سے سرشار اور عزیمت و استقامت کا عمدہ نمونہ تھی – ان کی جرآت و بہادری رہتی دنیا تک  مجاہدین اسلام  کے لیے مشعل راہ  ہے-

ڈاکٹر حمیرا طارق نے رکن جماعت اسلامی ضلع لاہور ذکیہ ہمدانی کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے – اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل  مغفرت فرمائے، آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں اس سانحہِ  ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف، ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے مرحومین کی بلندی درجات کے لیے دعا کی