پاکستان میں عالمی وبائی کوروناوائرس کے مزید9مریض انتقال کر گئے


اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وبائ کوروناوائرس کے مزید9مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29012تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4027نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد31551تک پہنچ گئی ہے ۔  ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح7.8فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک10 کروڑ14لاکھ57ہزار925 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ32ہزار969افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ66لاکھ 49ہزار649افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ62ہزار612افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی16 کروڑ68لاکھ37ہزار89خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ53ہزار282کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ24ہزار147تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ63 ہزار584مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد752تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے579مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔  صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2025تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد829تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8435تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20130تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان58،آزاد جموں وکشمیر59جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ72ہزار6مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ30ہزار738،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175412،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد107969،صوبہ بلوچستان33274،آزادجموں وکشمیر33942جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد110963،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد182199،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ52ہزار261،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ99ہزار830،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33699 ،آزاد کشمیر34750اور گلگت بلتستان میں10445افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13088افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7694، خیبر پختونخوا میں5958، اسلام آباد میں969، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 41لاکھ 36ہزار709ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے51236نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔