سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب ریاض کیانی انتقال کر گئے


لاہور (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر پنجاب جسٹس (ر) ریاض کیانی انتقال کر گئے۔

سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ۔

جسٹس(ر)ریاض کیانی کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو بعد نمازِ ظہر ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں ادا کی گئی۔