منی بجٹ ‘بلڈ پریشر، کولیسٹرول سمیت متعدد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں منی بجٹ منظورہوتے ہی ناجائز منافع خوروں نے ایک مرتبہ پھر متعدد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ملک میں ہونے والی مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ایسے حالات میں ناجائز منافع خوروں نے متعدد ادویات ایک مرتبہ پھر مہنگی کردیں

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں مہنگی ہوگئی ہیں، مہنگی ہونے والی دواں میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور معدے کی تیزابیت کی دوائیں شامل ہیں۔جسم کے درد کو فوری دور کرنے والے انجیکشن بھی مہنگے ہوگئے۔خیال رہے کہ ادویات مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈان کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے، اس کے باوجود ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند نہیں ہورہا۔