حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے


لاہور (صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ  کے نام پر عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے۔خواتین بھی اس مہنگائی پر شدید پریشان ہیں  بجلی کے بلوں اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے لوگوں کا خون نچوڑنا شروع کردیا ہے۔غریب اور عام آدمی  حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے دو قت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکا ہے جبکہ نااہل اور بے حس حکمران پاکستان کو سستا ملک قرار  دے کر عوام کے  زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہربنس پورہ چوک میں ” اب جاگ میرے لاہور ” شہری  مسائل مہم کے تحت جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں، نازیہ توحید نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب، عائشہ اخلاق  صدر تعلقات عامہ پنجاب، سنبل شہبازنائب ناظمہ لاہور، انیلا محمودصدر شعبہ سیاسی امور لاہور، محمودہ ناصر ناظمہ پی پی 156 لاہور، امیر جماعت اسلامی شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، صدر شعبہ رابطہ خواتین نظم لاہور وسیم اسلم قریشی، امیر پی پی 156 جماعت اسلامی شاہد نوید ملک،  رفیق اعوان، مجاہد اسلام ، میجر (ر)افتخار اعوان سمیت بڑی تعداد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت  بجلی بلوںمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے عوام کی جبیوں سے نکال کر عوام کو بدحال کررہی ہے۔ ملک بھر میں 70 فیصد کی آبادی کو2ہزار روپے سے 3ہزار روپے ماہانہ بل زیادہ بھیجنے سے اربوں روپے ماہانہ عام شہریوںکی جیب سے نکالا جارہا ہے اور موجودہ  نااہل حکومت عوام پر اس ظلم ک کو روکنے میں اس لیے ناکام ہے کہ معاہدے سابق حکومتوں کے تھے اور ڈالرز ریٹ موجودہ حکومت نے فکس نہیں کیا جو عوام کیلئے مہنگی بجلی کی صورتحال میں وبال جان بنا ہوا ہے۔ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم ذہنی اذیت سے گزررہی ہے۔پٹرول، ڈیزل، گیس، بجلی، ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ نااہل حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے،آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں،آٹا، چینی، پیٹرول، آئی پیز، لینڈ مافیا کے لوگ حکومتی ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی جبیوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی آٹی آئی)کی نام نہاد تبدیلی نے ملک و قوم کوعالمی  مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ امیر لاہور نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقونیت  کا خاتمہ نااہل حکمرانوں  کے گھر جانے سے ہی ممکن ہے۔ قوم سے اپیل کرتیہیں کہ وہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے اگر قوم نے ووٹ کی صورت میں ہماری قیادت پر اعتماد کیا تو ملک میں قرآن و سنت کے نظام سے حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

اس موقع پر ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں نے  احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران اور جرائم کی بڑھتی شرح نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،ٹریفک مسائل، سرکاری ٹرانسپورٹ کی قلت اور شہری  علاقوں میں قبرستانوں کی عدم دستیابی موجود ہ اور سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔جماعت اسلامی اہل لاہور کی خواتین کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سٹرکوں پر نکلی ہے ۔ حکمران اور انتظامیہ اپنی بے حسی چھوڑ کر ہماری گیس، صاف پانی کی فراہمی، گندگی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے  ورنہ اپنے احتجاجی مظاہروں کو دھرنوں میں تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گی