لاہور ہائیکورٹ ،پرویز الٰہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ بحال رکھے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد اس معاملے پر عدالتی معاونت کے لئے کوئی افسر مقرر کرے۔

عدالت نے حکم میں لکھا شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کے بار بار وارنٹ گرفتاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ دونوں افسران عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، عدالت مزید سماعت 18 دسمبر کو کرے گی۔