پتوکی(صباح نیوز)پتوکی موٹر وے بائی پاس پرموٹر سائکل اور مزدا ٹرک میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، تین لڑکے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی موٹر وے بائی پاس پر پتوکی شوگر ملز کے قریب موٹر سائکل اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکا حماد موقع پر جاں بحق جبکہ تین لڑکے زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گورنمنٹ ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں،عبد اللہ،شہروز،سعد شامل ہیں