سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ اضافہ


 کراچی (صباح نیوز)سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ اضافہ ہوا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔800 کے اضافے کے بعد اب ملک میں سونے کی  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 3ڈالر اضافے سے 2013ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔