کراچی،ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کی واپسی میں تاخیر


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے ساحل پر پھنسے والے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کی واپسی میں تاخیر ہوگئی  ۔

کراچی کے ساحل پر 3 ماہ قبل پھنسے والے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو ٹگ بوٹ سے باندھ کر دبئی لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو لے جانے کیلئے دبئی سے الواحش ٹگ بوٹ کراچی پہنچ چکی ہے۔ تاہم خراب موسم کے باعث ہینگ ٹونگ77بحری جہازکی روانگی کل تک موخرکردی گئی ۔

ٹگ بوٹ کے کپتان نے بتایا ہے کہ تیزہوائوں میں جہازکولے کرجاناٹھیک نہیں ۔ بحری جہازکوکراچی سے دبئی ٹگ بوٹ سے باندھ کر لے جایا جائے گا۔ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کراچی کے ساحل پر 47 روز تک پھنسا رہا تھا۔ ہینگ ٹونگ کے مالک نے متعلقہ اداروں کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کے واجبات ادا کردیئے۔

ہینگ ٹونگ 77 کو متعلقہ اداروں سے کراچی سے لے جانے کے اجازت نامے جاری کردئیے گئے ہیں۔ شپنگ ایجنٹ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کو سیکیورٹی کی مد میں 80 لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو چارجز کی مد میں 1 کروڑ 55 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔