اسلام آباد(صباح نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور حفاظتی ٹیکے پبلک گڈز سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام محکمے مل کر کام کرتے ہیں اور اس وقت 50فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں۔9کروڑ 40لاکھ بچوں کو ایک فیز میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور اب خسرہ کے حوالے سے حفاظتی مہم چلائی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن امیر غریب سب کے لیے ہے۔ اپنے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا حکومت کے لیے باعث فخر ہے اور حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔