جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدرمملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے کے تحت دی ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال 2فروری کو ملک کے سب سے بڑے منصف اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ وہ پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعدجسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن جائیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سال2023 میں ملک کے 29 ویں چیف جسٹس بنیں گے، صدر مملکت ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیں گے۔یا درہے کہ نئے چیف جسٹس کوتقریبا 52ہزار مقدمات نمٹانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔