سوات (صباح نیوز)سوات تعلیمی بورڈ دسویں اور بارہویں جماعت کے سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان کل14 جنوری جمعہ کو کررہا ہے،تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری امتحانات عمر حسین کے مطابق سپیشل امتحانات دینے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے نتائج کا اعلان کل جمعہ کے دن سہ پہر 3بجے کیا جارہا ہے رزلٹ اسی دن سوات تعلیمی بورڈکی ویب سائٹ پر تین بجے کے بعد دستیاب ہوگا ،
طلبہ کو ان کے ڈی ایم سی 18 جنوری کو تحصیل بابوزئی ، بریکوٹ، کبل اور چارباغ گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سیکنڈری سکول سیدوشریف اور تحصیل مٹہ ، خوازہ خیلہ اور بحرین کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ ضلع شانگلہ کیلئے سرکاری سکول الپورئی اور ضلع بونیر میں سرکاری سکول نمبر ڈگر میں دستیاب ہوں گے۔