رعشہ کے مرض کی بروقت تشخیص سے بزرگ محتاجی کی زندگی گزارنے سے بچ سکتے ہیں،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی


پشاور (صباح نیوز)ملک کی معروف نیورولوجسٹ اور مرگی کے مرض کی ماہر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ Parkinson’s Disease جسے عام طور پر رعشہ کا مرض کہا جاتا ہے عموماََ 50 سال کی عمر کے بعد لاحق ہوتا ہے۔اس مرض میں ہاتھوں کا لرزنا اور کانپنا ، جسم کا سست پڑ جانا اور جسم کی حرکت میں کمزوری اور سستی کا آجانا، آگے کی طرف گرنا اور چلنے میں لڑکھڑاہٹ کا ہوجانا ہے۔

یہ مرض آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے مگر یہ قابل علاج ہے۔ اگر اس مرض کو بروقت تشخیص کرلیا جائے تو ہمارے بزرگ بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ رعشہ کے مرض کا صحیح اور باقاعدہ علاج کیا جائے تو اکٹرے ہوئے، کمزور اور بستر پر پڑے ہوئے بزرگ چلنے پھرنے کے قابل بن سکتے ہیں اور محتاجی کی زندگی گزارنے سے بچ سکتے ہیں۔ وہ پشاور میں ” ” پر منعقدہ ورکشاپ میں شریک نیورولوجسٹ، ماہرنفسیات ( اورڈاکٹرز سے خطاب کررہی تھیں۔یہ ورکشاپ معالجین کی آگاہی کیلئے منعقد کی گئی تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اس ورکشاپ میں شرکت کا مقصد معالجین کو یہ آگاہی فراہم کرنا تھی کہ رعشہ کے مرض کی تشخیص کے بعددستیاب ادویات مریض کو کس طرح شروع کرانی چاہئے اور کتنی مقدار میں دی جانی چاہئے تاکہ ان کو زیادہ فائدہ ہو اور وہ ادویات کے مضر اثرات  سے بھی محفوظ رہیں۔

دماغ میں وہ جگہ جہاں سے   بنتی ہے اور جسم کی حرکات و سکنات کے کنٹرول میں مدد کرتی ہے۔ رعشہ کے مرض میں اس کی کمی ہوجاتی ہے جس سے رعشہ اور جسم اکڑ جاتا ہے اور سست ہوجاتا ہے جس کے لئے ادویات دی جاتی ہیں۔