اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ،پابندی شدہ اور روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے غیر رجسٹرڈپابندی شدہروایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر مارکیٹ سروے کا آغاز کیا جارہاہے۔ڈاکٹر ندیم خان نے اس حوالے سے ڈریپ ، فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روایتی سرنجوں کا بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ہیپاٹائٹس، ایڈز وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن مصنوعات پرپابندی عائد کی گئی ہے ان کی فروخت، تقسیم اور سٹاکنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی ۔
واضح رہے کہ ملک بھر جعلی ،غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ ملک بھر میں نیشنل ٹاسک فورس کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں۔