لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
فلسطین میں شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین کے الطراش گائوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، متاثرہ علاقے سے مکین نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔