کوروناکے بڑھتے کیسز، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی


اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔