اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید5افراد جاںبحق ہو گئے،کل اموات 28992تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹوںمیں 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49270 ٹیسٹ کئے گئے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 346 افراد کورونا سے شفایاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 45 ہو گئی، 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 ہو گئی ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار084افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 948، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 19 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہو گئی۔ ۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار743، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 906، پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 944، بلوچستان میں 33 ہزار 675، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 ہو گئی ۔