سینیٹر عرفان صدیقی کو میڈیا محتسب کا ادارہ بنانے کی تجویزپیش

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  منشور کی تیاری کے سلسلے میں مختلف طبقات سے رابطوں اور ان کی رائے لینے کے لئے مقامی چیمبر آف کامرس سے رابطے کے بعد بدھ کو سینیٹر عرفان صدیقی نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود صحافت سے وابستہ رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ صحافی اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر نہایت مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آزاد اور ذمہ دار صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے، آزادی اظہار رائے کو جمہوریت کا بنیادی تقاضا خیال کرتی ہے اور وہ ان تمام پہلوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی میڈیا پالیسی وضع کرے گی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم جذباتی نعروں اور خیالی دعووں کے بجائے قابل عمل تجاویز تیار کریں گے۔ایسا منشور بنائیں گے جو قابل عمل اہداف کے حصول کی دستاویز بنے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے لوگ کنگال ہو جاتے ہیں، برسوں بعد مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔ عوام ان مسائل سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے منشور کی تیاری کے لئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سوچ اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔  انہوں نے بتایا کہ منشور کی  دے دی گئی ہیں۔ جمعہ کے دن، 10 نومبر کو منشور کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پورٹل بھی بنا رہے ہیں تاکہ پورے پاکستان سے تجاویز حاصل کی جاسکیں۔ منشور کی تیاری کے لئے روایتی انداز اختیار نہیں کیا بلکہ وسیع مشاورت کے عمل کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بیرونی دنیا کی طرز پر میڈیا محتسب کا ادارہ بنانے کی بھی تجویز دی۔ صحافیوں کے نمائندوں نے انفرادی طور پر بہت ساری تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر افضل بٹ نے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ایک یا دو دن میں باضابطہ مسودہ ارسال کر دیں گے۔ انہوں نے سینٹر عرفان صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے ہم سے باضابط رابطہ کر کے ہماری رائے لینے کی کوشش کی ہے جو بڑی خوشی کی بات اور لائق تحسین ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وقت اور تجاویز دینے پر افضل بٹ اور دیگر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل