سردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ تین سال کے لئے کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرمقرر

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کی مشاورت سے سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کو آئندہ تین سال کے لیے کسان بورڈ کے صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سردارظفرحسین خان ایم ایس سی ایگریکلچر اور لا گریجویٹ ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کسان بورڈ کے صدررہ چکے ہیں۔