جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا کا لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو نے والے لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید کے گھر جاکر انکے بھائی ڈاکٹر علی حید رحسن سے ان کے بھائی اور تین فوجی جوانوں کی شہادت پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا اورشہداء کی بلندی درجات کی دعااور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ،

میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر شہید سمیت دیگر 3نوجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پوری قوم شہداء کوسلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،انھوں نے کہا دہشت گر دی کی اس جنگ میں جان کو قربانیاں پیش کر نے والے ملک اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔