وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا اور کہا بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزرا ء کو بیانات سے روک دیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمیدارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزراء اتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے